اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب حامی پیغمبر اعظم (ع) بین الاقوامی کانفرنس کی اکتالیسویں علمی نشست ۶ فروری ۲۰۲۱ بروز سنیچر کو منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ علمی نشست "الذریۃ النبویۃ انسٹی ٹیوٹ، اور " مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے تحقیقاتی مرکز" کے زیر اہتمام "جناب ابوطالب کا کردار علامہ محقق سید محمد مہدی خرسان کی نگاہ میں" کے عنوان سے منعقد ہو گی۔
اس نشست میں الذریۃ النبویۃ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سید منذر حکیم افتتاحی تقریر کریں گے اور اتحاد اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین احمد شفیعی نیا اس نشست کے مقرر ہوں گے۔
بعد از آں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین احمد احمدی تبار، محقق محمد اعرافی، حجۃ السلام علی رضا طاحونی گفتگو کریں گے نیز حجۃ الاسلام امراللہ شجاعی راد کتاب منتقلۃ الطالبیہ کا جائزہ لیں گے۔
خیال رہے "جناب ابوطالب کا کردار علامہ محقق سید محمد مہدی خرسان کی نگاہ میں" عنوان سے علمی نشست ۶ مارچ بروز سنیچر ۱۰ بجے ۱۲ بجے تک اصول صحت کی رعایت کے ساتھ فیزیکلی اور ورچوئل دونوں طریقوں سے منعقد ہو گی۔
کتاب "منتقلۃ الطالبیۃ" ابواسماعیل ابراہیم بن ناصر بن طباطبا کی تالیف ہے جنہوں نے ان شہروں اور علاقوں کا ذکر کیا اور جائزہ لیا ہے جہاں طالبیہ قبائل (یعنی جناب ابوطالب کی اولاد) سکونت پذیر رہے ہیں اور ان کی قبور جہاں جہاں واقع ہیں۔
آیت اللہ علامہ سید محمد مہدی خرسان نے اس کتاب پر تحقیق کی اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کی زحمت کی۔ انہوں نے اس کتاب کے مقدمے میں لکھا ہے کہ اس کتاب کو حاصل کرنے میں انہوں نے کس قدر زحمتیں برداشت کیں اور کتنے کتب خانوں کا چھاننا پڑا۔
خیال رہے کہ "جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار'' اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے اور دیگر ہم خیال اداروں منجملہ آستان مقدس حسینی، موسسہ فرھنگی تحقیقات و نشر حضرت ابوطالب، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی، دفتر تبلیغات اسلامی، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، مرکز آموزش زبان حوزہ ہائے علمیہ، اہل بیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، موسسہ فرہنگی میراث نبوت، جامعۃ الزہرا(س)، الذریہ النبویہ تحقیقی سینٹر، موسسہ فرہنگی قاسم بن الحسن(ع)، موسسہ فرہنگی ابناء الرسول، وغیرہ کے باہمی تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
سیمینار کے بارے میں مزید جانکاری کے لیے فارسی، عربی، انگریزی اور اردو کے پوسٹرز کو یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
جناب ابوطالب عالمی مشاعرہ کانفرنس بھی اس سیمینار کے ضمنی پروگراموں کا حصہ ہے۔
...........
242